اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) رواں سال2018ءکی دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون کے دوران کنزیومر سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں 2فیصد کا اضافہ ہوا اور تین ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکچینج میں لسٹڈ کنزیومر سیکٹر کی کمپنیوں نے14.591 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیزکے تجزیہ کار نبیل خورشید نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ کنزیومر سیکٹرکی کمپنیوں کے …
رواں سال2018ءکی دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون کے دوران کنزیومر سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں 2فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 6ستمبر (اے پی پی) رواں سال2018ءکی دوسری سہ ماہی میں اپریل تا جون کے دوران کنزیومر سیکٹر کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں 2فیصد کا اضافہ ہوا اور تین ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکچینج میں لسٹڈ کنزیومر سیکٹر کی کمپنیوں نے14.591 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیزکے تجزیہ کار نبیل خورشید نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ کنزیومر سیکٹرکی کمپنیوں کے منافع میںاضافہ کا بنیادی سبب تمباکو کی صنعت کے منافع میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپریل تا جون2018ءکی سہ ماہی کے دوران فلپ مورس اور پاکستان ٹوبیکو کے منافع میں 132فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر تمباکو کی صنعت کے منافع کے بغیرکنزیومر سیکٹر کی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو سال 2017ءکے مقابلہ میں ان کے منافع میں 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ان کے منافع میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔









