رواں صدی کے آخر تک پاکستان کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ کا خدشہ

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) رواں صدی کے آخر تک پاکستان کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ میٹرو لوجیکل شعبہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات کے باعث پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس سے پاکستان کے معاشی، سماجی اور صحت کے شعبے بری طرح متاثر …

اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) رواں صدی کے آخر تک پاکستان کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ میٹرو لوجیکل شعبہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات کے باعث پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس سے پاکستان کے معاشی، سماجی اور صحت کے شعبے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔