ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2030 تک دنیا کی 15بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کے لیے درست سمیت میں آگے بڑھ رہا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کئی بین الاقوامی تنظیموں اور پروگراموں کا موثرممبر ہے۔ جی۔ 20 کے دائرے میں سعودی معیشت نے جس طرح پیشرفت کی ہے وہ …
رواں عشرے کے اختتام تک دنیا کی 15 بڑی معیشتوں میں شمولیت کے خواہش مند ہیں، سعودی وزیر توانائی

مزید خبریں
ریاض ۔11ستمبر (اے پی پی):سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب 2030 تک دنیا کی 15بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہونے کے لیے درست سمیت میں آگے بڑھ رہا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کئی بین الاقوامی تنظیموں اور پروگراموں کا موثرممبر ہے۔
جی۔ 20 کے دائرے میں سعودی معیشت نے جس طرح پیشرفت کی ہے وہ قابل فخر ہے۔ جی۔ 20 میں سعودی عرب مجموعی قومی پیداوارکے حوالے سے 18 ویں سے 16 ویں نمبر پر آگیا۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ یہ پیشرفت یہ بتا رہی ہے کہ سعودی عرب میں ترقی کا سفر درست سمت میں جاری ہے۔ سعودی عرب کا ہدف رواں عشرے کے اختتام تک دنیا کی15بڑی معیشتوں میں شامل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جی۔ 20 میں اپنا کردار مضبوط اور موثر بنانا چاہتا ہے۔انہوں نےکہاکہ سعودی عرب چاہتا ہے جی 20 میں شامل ممالک ایسے تمام حل اور طریقوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھیں جو مربوط اور منصفانہ تبدیلی کی جانب لے جاتے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ مختلف حل اور طریقہ کار ہر ملک اور ہر علاقے کے مختلف ہوتے ہیں۔سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سعودی عرب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی میں جی 20 کے ساتھ ہے۔اس حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ پیرس معاہدے پرعمل درآمد کے دائرے میں کاربن کے اخراج کا مسئلہ پوری قوت سے حل کیا جائے۔








