رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ، سٹیٹ بنک آف پاکستان

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لیکرمئی 2019ءتک ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ءسے لیکرمئی 2019ءتک ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 59.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32.22 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 45 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2019 ءمیں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 1.4 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply