رواں مالی سال میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے،امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی)رواں مالی سال 2016-17ءکے د وران چاول کی برآمدات سے 2ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جائے گا بلکہ دوران سال 4.5 ملین ٹن چاول کی برآمدات متوقع ہیں۔ امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت نے رواں مالی سال میں پاکستان کی چاول کی برآمدات میں اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے جس سے برآمدات کا حجم 4.5 ملین ٹن تک بڑھ جائیگا۔ رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی)رواں مالی سال 2016-17ءکے د وران چاول کی برآمدات سے 2ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جائے گا بلکہ دوران سال 4.5 ملین ٹن چاول کی برآمدات متوقع ہیں۔ امریکی ادارہ برائے خوراک و زراعت نے رواں مالی سال میں پاکستان کی چاول کی برآمدات میں اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے جس سے برآمدات کا حجم 4.5 ملین ٹن تک بڑھ جائیگا۔ رپورٹ کے مطابق دوران پاکستان کو چاول کی برآمدات سے 2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال سعودی عرب اور آذربائیجان پاکستان سے 20 فیصد زائد چاول درآمد کرینگے جس سے چاول کی ملکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے اور تخمینہ ہے کہ پاکستان چاول کی برآمدی قیمت 410 ڈالر فی ٹن تک رہے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گی

Leave a Reply