رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 434.9ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 434.9ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2020کے دوران پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 434.9ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ مالیات دوسرا بڑا …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 434.9ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2020کے دوران پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ 434.9ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے جبکہ مالیات دوسرا بڑا شعبہ رہا ہے۔ جس میں اس عرصہ کے دوران 145.9ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ اسی طرح تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ میں تیسری بڑی یعنی 123ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2019کے دوران سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے تین بڑے شعبوں میں مواصلات ، پاور اور مالیات کے شعبہ جات شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں مواصلات کے شعبہ میں سب سے زیادہ 432ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی جبکہ دوسرا بڑا شعبہ پاور تھا جس میں 262.2ملین ڈالر ایف ڈی آئی کی گئی اسی طرح 162.1ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری وصول کرنے والا تیسرا بڑا شعبہ مالیات کا رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں چین 358.9ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا ہے جبکہ 86.3ملین ڈالر کے ساتھ ہانگ کانگ دوسرا اور 72.3ملین ڈالر ایف ڈی آئی کے ساتھ ہالینڈ تیسرا بڑا ملک رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چین ، ناروے اور مالٹا الترتیب 395.8ملین ڈالر،288.5ملین ڈالر اور 111.01ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ نمایاں ممالک تھے ۔

مزید خبریں