اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک ملک میں 708 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مقابلہ میں منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 26 فیصد زیادہ رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ،ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی …
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک ملک میں 708 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی،سٹیٹ بینک آف پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک ملک میں 708 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک میں کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مقابلہ میں منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 26 فیصد زیادہ رہی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان ،ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران پاکستان میں کی گئی غیرملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 892 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ۔ اس طرح جاری مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ملک میں کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مقابلہ میں منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 184 ملین ڈالر یعنی 25.98 فیصد زیادہ رہی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران فوڈ گروپ کی جانب سے سب سے زیادہ منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے اور جولائی تا دسمبر 2020 کے دوران شعبہ میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل 171.5 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سا ل کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی جانب سے 53 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک بھجوائے گئے تھے۔ دوسری جانب مالیات کے شعبہ (بینکس) میں کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی منتقلی گزشتہ مالی سا ل کی پہلی ششماہی کے دوران 125.5 ملین ڈالر رہی تھی جو رواں مالی سال میں 122.5 ملین ڈالر تک کم ہو ئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق مواصلات کے شعبہ میں حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 33 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 119.3 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں کووڈ۔19 کی وجہ سے 105 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقلی کئے گئے ہیں۔ مزید برآں ٹرانسپورٹ اور تیل و گیس کی تلاش کے شعبہ سے منافع جات کی منتقلی گزشتہ سال کے 139 اور 112 ملین ڈالر کے مقابلہ میں نمایاں حد تک 74 اور 69 ملین ڈالر تک کم ہو ئی ہے۔ تمباکو اور سگریٹ کی صنعت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی 35 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 76.5 ملین ڈالر تک بڑھی ہے۔








