اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک میں مختلف گاڑیوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں مختلف ماڈلز کی 54 ہزار 873 کاروں کی پیداوار ہوئی جبکہ 50ہزار 640کاریں فروخت کی گئیں ۔ گزشتہ سال کے …
رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک میں مختلف گاڑیوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک میں مختلف گاڑیوں کی پیداوار اورفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں مختلف ماڈلز کی 54 ہزار 873 کاروں کی پیداوار ہوئی جبکہ 50ہزار 640کاریں فروخت کی گئیں ۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران مجموعی طورپر 43 ہزار 659کاروں کی پیداوار ہوئی جبکہ 41ہزار 405 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔ اعداد وشمار کے مطابق سہ ماہی کے دوران 1300سی سی اور اس کے اوپر ماڈل کی 24ہزار 440 گاڑیاںتیار کی گئیں جبکہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 24 ہزار 343 رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے ۔ ایک ہزار سی سی کی 13ہزار 7کاریں تیار اور 10970فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ہزار سی سی کی 7957 کاریں تیار جبکہ 6707 کاریں فروخت گئی تھیں۔









