کراچی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 مزید اضافہ دیکھا گیا پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ پہلی سہ ماہی میں 1088 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی جس کی مالیت 344,000 ڈالر بنتی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران …
رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں 100 اضافہ
کراچی ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گندم اور چینی کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 مزید اضافہ دیکھا گیا پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق زیر جائزہ پہلی سہ ماہی میں 1088 میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی جس کی مالیت 344,000 ڈالر بنتی ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران 91916 میٹرک ٹن چینی جس کی مالیت 4 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار ڈالر بنتی ہے، برآمد کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 100 فیسد اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔









