اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )کے ریونیو میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم تیل کی پیداوارمیں 1.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ذخائر سے گیس کی پیداوار میں رواں مالی سال کی …
رواں مالی سال کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ریونیو میں 32 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل )کے ریونیو میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تاہم تیل کی پیداوارمیں 1.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2018-19ء کے دوران او جی ڈی سی ایل کے ذخائر سے گیس کی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 6 فیصد کا اضافہ ہوا تھا تاہم مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اس میں 2 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران کمپنی کی ایل پی جی کی پیداوار میں 24 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز سے فروخت ہونے والے خام تیل کی قیمت میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 62.22 ڈالر فی بیرل کی حساب سے تیل کی فروخت کی گئی ہے جبکہ قدرتی گیس کی فروخت کی قیمت میں 25 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز کی گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 317 روپے 35 پیسے یکارڈ کی گئی۔








