اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی ملکی درآمدات میں 20.34 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران ایک ارب 98 کروڑ 72 لاکھ 23 ہزار ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی گئی تھیں جبکہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں …
رواں مالی سال کے دورا غذائی اجناس کی مجموعی ملکی درآمدات میں 20.34 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی ملکی درآمدات میں 20.34 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران ایک ارب 98 کروڑ 72 لاکھ 23 ہزار ڈالر کی غذائی اجناس درآمد کی گئی تھیں جبکہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی درآمدات کا حجم ایک ارب 58 کروڑ 30 لاکھ 34 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران غذائی اجناس کی مجموعی قومی درآمدات میں 40 کروڑ 41 لاکھ 89 ہزار ڈالر یعنی 20.34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔







