اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):روا ں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 22.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان،پی بی ایس کے اعداد و دشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران پٹرولیم گروپ کی کل درآمدات 5 ارب 11 کروڑ 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر رہی تھیں جو جاری مالی سال …
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 22.78 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات پاکستان

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):روا ں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی درآمدات میں 22.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان،پی بی ایس کے اعداد و دشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019 کے دوران پٹرولیم گروپ کی کل درآمدات 5 ارب 11 کروڑ 6 لاکھ 33 ہزار ڈالر رہی تھیں جو جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2020 میں 22.78 فیصد کمی سے 3 ارب 94 کروڑ 66 لاکھ ایک ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعات کی درآمدات میں بھی جاری مالی سال میں 16.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جولائی تا نومبر 2019 میں درآمدات کا حجم 2 ارب 17 کروڑ 47 لاکھ 5 ہزار ڈالر رہا تھا جو جاری مالی سال کے اسی عرصہ میں ایک ارب 81 کروڑ 57 لاکھ 21 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں۔ ادھر کروڈ پٹرولیم کی درآمدات بھی 27.01 فیصد کمی سے ایک ارب 48 کروڑ 67 لاکھ 47 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں ایک ارب 8 کروڑ 52 لاکھ 45 ہزار ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔ مزید برآں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مائع قدرتی گیس وغیرہ کی درآمدات میں بھی 34.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم ایک ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 20 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 87 کروڑ 8 لاکھ 46 ہزار ڈالر تک کم ہوا ہے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں پٹرولیم گروپ کی مجموعی قومی درآمدات میں 22.78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








