رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران کاروں اور جیپوں کی فروخت میں24 فیصد جبکہ کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی24 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران کاروں اور جیپوں کی فروخت میں24 فیصد جبکہ کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران کاروں اورجیپوں کی فروخت کا حجم 2 …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران کاروں اور جیپوں کی فروخت میں24 فیصد جبکہ کمرشل گاڑیوں اور ٹریکٹروں کی فروخت میں بھی24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران کاروں اورجیپوں کی فروخت کا حجم 2 لاکھ12 ہزار905 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم ایک لاکھ75 ہزار449 یونٹس ریکارڈ کیا گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کاروں اور جیپوں کی فروخت میں24فیصد یعنی 37 ہزار456 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔