اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات423.996 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 364.481 ملین ڈالر ریکارڈ …
رواں مالی سال2017-18ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے دوران سمندری خوراک کی ملکی برآمدات میں16.33فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات423.996 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 364.481 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں59.515 ملین ڈالر یعنی 16فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









