روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.44فیصد اضافہ

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.44فیصداورسالانہ بنیادوں پر13.18فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی)بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 3 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 313.20پوائنٹس ریکارڈکیاگیا۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرصارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ311.09پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔ ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں …

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.44فیصداورسالانہ بنیادوں پر13.18فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی)بارے جاری ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 3 اکتوبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 313.20پوائنٹس ریکارڈکیاگیا۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرصارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ311.09پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا۔

ہفتہ رفتہ میں روزمرہ استعمال کی 10ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور20کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 21اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتہ میں انڈوں کی قیمت میں 1.45فیصد، چینی 1.39فیصد، ڈیزل 1.32فیصد، کیلا1.29فیصد، آلو1.08فیصد، پٹرول 0.81فیصد، دال ماش 0.80فیصد، گڑ0.59فیصد،باسمتی چاول 0.53فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 0.38فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 18.51فیصد، پیاز5.89فیصد، چکن 3.72فیصد، آٹا 3.63فیصد، لہسن 2.47فیصد، دال چنا 1.41فیصد، ایل پی جی 0.98فیصد، ماچس 0.97فیصد، دال مونگ 0.92فیصد، سرسوں کاتیل 0.58فیصد، جلانے کی لکڑی 0.51فیصد، اورسگریٹ کی قیمت میں 0.10فیصدکااضافہ ہوا،

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.68فیصدکااضافہ ہوا، 17733روپے سے لیکر22888روپے، 22889روپے سے لیکر29517روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.63فیصد، 0.53فیصد،0.49فیصد اور0.36فیصدکی کمی ہوئی۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

مزید خبریں