روسی صدر آئندہ ہفتے فرانس کا دورہ کریں گے

ماسکو ۔ 23 مئی (اے پی پی) نومنتخب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماک غوں29 مئی کواپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن کی میزبانی کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور فرانس کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ ہیں۔ سات ماہ قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس وقت کے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے اختلافات کے سبب اپنا فرانس کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ ماک غوں کے صدر بننے کے …

ماسکو ۔ 23 مئی (اے پی پی) نومنتخب فرانسیسی صدر ایمانوئل ماک غوں29 مئی کواپنے روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن کی میزبانی کریں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور فرانس کے تعلقات کئی ماہ سے کشیدہ ہیں۔ سات ماہ قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس وقت کے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند سے اختلافات کے سبب اپنا فرانس کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ ماک غوں کے صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں بہتری کی امید دکھائی دے رہی ہے۔ تاہم سوشلسٹ نظریات رکھنے والے صدر ماک غوں بھی اپنے بیانات میں روس کو شام میں مبینہ جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے چکے ہیں۔

Leave a Reply