روسی فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل علیگ سلیکوف کا پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) روسی زمینی فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل علیگ سلیکوف نے منگل کو پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ہیڈ کوارٹرز آمد پر پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔پی اے ایف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق روسی کمانڈر جنرل علیگ نے پی اے ایف کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی) روسی زمینی فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل علیگ سلیکوف نے منگل کو پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ہیڈ کوارٹرز آمد پر پی اے ایف کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔پی اے ایف کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق روسی کمانڈر جنرل علیگ نے پی اے ایف کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یاد گار شہداءپر پھول چڑھائے۔بعد ازاں معزز مہمان نے چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

Leave a Reply