ماسکو ۔ 24 جون (اے پی پی)ایران اور روس نے تیل کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایران اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے اس معاہدے پر دستخط روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں جاری عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ایران روس کو یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرے گا۔ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران …
روس ایران سے ایک لاکھ بیرل یومیہ تیل خریدے گا

مزید خبریں
ماسکو ۔ 24 جون (اے پی پی)ایران اور روس نے تیل کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایران اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے اس معاہدے پر دستخط روس کے شہر سن پیٹرز برگ میں جاری عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ایران روس کو یومیہ ایک لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرے گا۔ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی وزارت پیٹرولیم کے اعلی عہدیدار مسعود زمانی نیا اوروزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی کی قیادت میں جانے والے وفد کے ساتھ سن پیٹرز برگ اقتصادی کانفرنس میں شریک ہیں۔








