اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):روس نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط میں خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ ولادیمیر …
روس کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):روس نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس وِنگ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام تعزیتی خط میں خیبرپختونخوا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
ولادیمیر پیوٹن نے اپنے خط میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔








