برلن ۔ 9 اگست (اے پی پی) جرمن حکام روس کے ساتھ بہتر تعلقات پر ترکی کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں کردار پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان زاو¿زان شیبلی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے اور رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک مل …
روس کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے پر ترکی کا نیٹو میں کردار متاثر نہیں کریں گے، جرمنی

مزید خبریں
برلن ۔ 9 اگست (اے پی پی) جرمن حکام روس کے ساتھ بہتر تعلقات پر ترکی کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں کردار پر اثرانداز نہیں ہو نے دیں گے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان زاو¿زان شیبلی نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ایک اہم رکن ملک ہے اور رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ دونوں ممالک مل کر شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی کوشش کریں۔ شیبلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر انقرہ حکومت نے ملک میں سزائے موت پر عمل درآمد کا نفاذ کیا، تو اس کی یورپی یونین میں رکنیت کا عمل منسوخ ہو جائے گا۔








