اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 141ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ اکتوبرمیں آر …
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق نومبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 141ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعد ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 9.306ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
اکتوبرمیں آر ڈی اے کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 170ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا ۔ ستمبر2020 سے لے کراب تک سمندر پار پاکستانیوں نے 8 لاکھ 83ہزار اکائونٹس کھولے ہیں ۔نومبرکے مہینے میں نئے کھلنے والے اکائونٹس کی تعداد 9572 جبکہ اکتوبر میں 11 ہزار108 ریکارڈ کی گئی۔








