کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوچیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ حکومتِ پاکستان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب …
رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوچیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارک باد

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 دسمبر (اے پی پی):رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوچیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ حکومتِ پاکستان کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کے منصب پر تعینات کرنے کا فیصلہ نہایت دور رس اہمیت کا حامل ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک دلیر، منظم اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قومی سلامتی، خودمختاری اور ملکی وقار کے تحفظ کو اولین ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مؤثر حکمتِ عملی، واضح مؤقف اور بہترین قیادت کا عملی مظاہرہ کیا ہے، جس پر پوری قوم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔حاجی علی مدد جتک نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج وطنِ عزیز کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی اور وطن دشمن عناصر کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







