اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کا واویلا محض واویلا ہے، کچھ لوگ وزیراعظم بننے کے خواہاں تو ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے اور جو تنخواہ اور مراعات وہ لیتے ہیں انہیں بھی حلال نہیں کرتے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …
رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) رکن قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام دوست اور متوازن بجٹ دیا ہے، اپوزیشن کا واویلا محض واویلا ہے، کچھ لوگ وزیراعظم بننے کے خواہاں تو ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے اور جو تنخواہ اور مراعات وہ لیتے ہیں انہیں بھی حلال نہیں کرتے۔ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے، ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ خواتین کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع دینے اور انہیں سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جو میٹرو کا نقشہ چار سال میں نہیں بنا سکے وہ ملک کیا بنائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیاب بجٹ پیش کردیا ہے۔








