ایبٹ آباد۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو منسٹری آف کامرس میں رجسٹرڈکردیاگیا،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے مرکزی دفترکاافتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں وویمن چیمبر کی بانی صدر صائمہ رضوان شاہ ،نائب صدر بصیرت،جنرل سیکرٹری اسما داؤد کے علاوہ مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے اس موقع پر صحافیوں سے …
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرشائستہ جدون نے ایبٹ آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مرکزی دفتر کاافتتاح کر دیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو منسٹری آف کامرس میں رجسٹرڈکردیاگیا،رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے مرکزی دفترکاافتتاح کیا،افتتاحی تقریب میں وویمن چیمبر کی بانی صدر صائمہ رضوان شاہ ،نائب صدر بصیرت،جنرل سیکرٹری اسما داؤد کے علاوہ مختلف کاروبار سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ بھر کی خواتین کو اس چیمبر کے ذریعے آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے ۔کوشش کریں گے کہ چھوٹے کاروبار کےلئے خواتین کی تربیت کے ساتھ بلاسود قرضے بھی دلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے خیبر پختونخوا پنجاب سے بہت پیچھے ہے،پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز نے خواتین کو الیکٹرک بائیکس کی سہولت مہیا کی ہے اور الیکٹرک بسوں کے ذریعے بھی سفری سہولیات دی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اس معاملہ میں بہت پیچھے ہے۔
وزیر اعظم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے شروع کئے ہیں ۔انہوں نےکہاکہ سکلز پروگرام کے ذریعے خواتین کو معاشی طور پرمستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔دریں اثنا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر صائمہ رضوان شاہ نے کہا کہ تین سال کی مسلسل جدوجہد پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور 120 خواتین کے کاروبار کو رجسٹرڈ کروایا ہے ، منسڑی آف کامرس سے بھی ویمن چیمبرز کی رجسٹریشن کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہزارہ بھر کی خواتین کے لئے ہے ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔چیمبر کو سرکاری اداروں سمیڈا ،ٹی ڈیپ ،ایف سی سی آئی اور منسڑی آف کامرس کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔وویمن چیمبر کی نائب صدر بصیرت اور جنرل سیکرٹری اسماء داؤد کا کہناتھاکہ ایبٹ آباد میں خواتین کے لئے پڑھانے کے علاوہ کوئی اور پلیٹ فارم نہیں تھا،اب اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہنر مند خواتین کو آگے بڑھنے میں سہولت حاصل ہوگی اور خواتین کی ذہنی صحت کے ساتھ عملی کام ملک اور خاندان کے لئے مفید ثابت ہوگا۔
خواتین نے ایم این اے ڈاکٹر شائستہ جدون کے کردار کی بھی تعریف کی جن کی کوشش سے خواتین کو گھریلو مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر شائستہ جدون نے خواتین کے ڈسپلے سنٹر کے قیام کی جدوجہد کا بھی اعلان کیا ہے۔








