ریاض۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘نے کہا ہے کہ وہ 2025 کی پہلی سہ ماہی سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کرے گی۔ ایس پی اے کے مطابق العریبہ بزنس کو انٹرویو میں ریاض ایئر کے نائب صدر برائے کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ اسامہ النویصر نے بتایا کہ انہیں بوئنگ کمپنی سے معاہدے کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی میں طیارےملیں گے۔انہوں نے کہا کہ …
ریاض ایئر 2025 کے وسط میں تجارتی آپریشنز شروع کرے گی

مزید خبریں
ریاض۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘نے کہا ہے کہ وہ 2025 کی پہلی سہ ماہی سے تجارتی آپریشنز کا آغاز کرے گی۔
ایس پی اے کے مطابق العریبہ بزنس کو انٹرویو میں ریاض ایئر کے نائب صدر برائے کمیونیکیشن اینڈ مارکیٹنگ اسامہ النویصر نے بتایا کہ انہیں بوئنگ کمپنی سے معاہدے کے مطابق 2025 کی پہلی سہ ماہی میں طیارےملیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2024 کمرشل آپریشن کی تیاری کا سال ہے اور کمپنی کو بوئنگ طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے کوئی تشویش نہیں۔
مارچ 2023 میں ایئر لائن کے قیام کے پہلے سال 72 بوئنگ 9-787 طیاروں کی خریداری کا پہلا سودا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماراکمرشل پروازوں کا ہدف 2025 سے ہے۔ کمپنی کو طیارے وقت پر فراہم ہوں گے۔پیرس اور دبئی ایئر شو کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایئرشو میں ریاض ایئر کی شرکت نے کمپنی کے قیام اور آپریشن کے حوالے سے نمایاں اثرات ڈالے ہیں۔
ایئر شو کے دوران ریاض ایئر نے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔اسامہ النویصر نے کہا کہ دنیا بھر کے بیشتر بین الاقوامی مقامات اور معروف دارالحکومتوں تک پہنچنا ریاض ایئر کا ہدف ہے۔ واضح رہے کہ ریاض ایئر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی کمپنی ہے۔








