ریلوے اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تقسیمِ انعامات کی اختتامی تقریب سے خواجہ سعد رفیق کاخطاب

لاہور۔24 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں اس ملک میں انتخابات وقت پر ہوجائیں‘ انتخابات کو روکنے کےلئے جو کھیل کھیلے جارہے ہیں خدا کرے وہ ناکام ہوں۔ وہ دوروزہ 63ویں پاکستان ریلوے اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تقسیمِ انعامات کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے پاکستان کے لوگوں کو ووٹ کے ذریعے …

لاہور۔24 فروری(اے پی پی ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں اس ملک میں انتخابات وقت پر ہوجائیں‘ انتخابات کو روکنے کےلئے جو کھیل کھیلے جارہے ہیں خدا کرے وہ ناکام ہوں۔ وہ دوروزہ 63ویں پاکستان ریلوے اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تقسیمِ انعامات کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے پاکستان کے لوگوں کو ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کے فیصلے کا اختیار ملے۔ جوں جوں الیکشن قریب آرہا ہے دھول بھی اڑائی جارہی ہے اورچور چورکا شور بھی ڈالا جارہا ہے جوں جوں الیکشن قریب آئے گا یہ شور اونچا ہوتا جائے گا پاکستان کا ووٹر بھی میچیور ہے وہ دیکھتا ہے کہ کام کون کرتا ہے وہ پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوتا اور سیاستدانوں کی ویسے بھی قسمت میں یہ لکھا ہے کہ جو بھی جمہوریت کی بات کرے رول آف لاءکی بات کرے پارلیمنٹ سپرمیسی کی بات کرے انہیں غدار قرار دے دیا جائے انہیں چور یا ڈاکو قرار دیا جائے گا لیکن جو لوگ یہ قرار دیتے ہیں وہ فائنلی کامیاب نہیں ہوتے۔پھر بھی دوستوں کو سمجھ نہیں آتی وہ اپنا کام کرتے رہتے ہیں ہم اپنا کام کرتے رہتے ہیں