زائرین اربعین کی واپسی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں،عراقی حکام

بغداد۔8ستمبر (اے پی پی):عراق کے وزیراعظم شیاع السوڈانی ذاتی طور پر اربعین کے زائرین کی اپنے ملکوں کو واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے زائرین کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ احسان العوادی نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ سکیورٹی کمیٹی اور سروس کمیٹی کو کربلا سے آخری زائرین کی روانگی تک 24 گھنٹے پوری طرح …

بغداد۔8ستمبر (اے پی پی):عراق کے وزیراعظم شیاع السوڈانی ذاتی طور پر اربعین کے زائرین کی اپنے ملکوں کو واپسی کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے زائرین کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سربراہ احسان العوادی نے میڈیا کو بتایا کہ عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ سکیورٹی کمیٹی اور سروس کمیٹی کو کربلا سے آخری زائرین کی روانگی تک 24 گھنٹے پوری طرح تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ السودانی نے زائرین کی واپسی کے منصوبے کے تحت زائرین کو جنوبی عراق کے صوبوں تک پہنچانے کے لیے مزید بسیں کرائے پر دینے کا حکم دیتے ہوئے نجف اشرف سے جنوبی سرحدی علاقے تک زائرین کے ساتھ کسی قسم ناروا سلوک کو روکنے کے لیے اربعین پلان کے احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم صوبائی گورنروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تا کہ طے شدہ اربعین پلان کہ جس میں اس سال زائرین کی بے مثال تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے۔