زرعی ترقیاتی بینک کی موبائل بینکنگ سروس کا افتتاح کر دیا گیا

Agricultural Development Bank
Agricultural Development Bank

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):زرعی ترقیاتی بینک کی موبائل بینکنگ سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔زیڈ ٹی بی ایل ڈیجیٹل ایپ اینڈرائیڈ اور ایپل دونوں فونز پر استعمال کی جا سکتی ہے،ایپ کو جلد سپر ایپ میں تبدیل کیا جائے گا۔ایپ سٹیٹ بینک کے سکیورٹی پروٹو کولز کے مطابق تیار کی گئی ہے۔نئی ایپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے ڈیجیٹل ایپ کی لانچنگ پر آئی ٹی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایپ صارفین کے لئے ادائیگیوں سمیت دیگرسروسزفراہم کرے گی۔

زرعی ترقیاتی بینک کو سٹیٹ بینک کی طرف سے ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے،یہ بینک کے تمام ملازمین کی محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کر نا ہمارا مشن ہے،لٹریسی پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد نے کورسز کئے،پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے تین افراد کو فی کس 50ہزارروپے انعام دیا جائے گا،تربیت دینے والوں کے لئے بھی فی کس 25ہزار روپے کا اعلان کیا ۔اس کے علاوہ ملازمین کے لئے بونسز کا بھی اعلان کیا گیا۔

صدر زرعی بینک نے کہا کہ 17۔2016 کے الائونسز کو سکیلز میں ضم کردیا ہے،یہ ایک مشکل کام تھا جسے کیا ہے،ہم اس بینک کو ٹرانسفارمیشن کے اندر لے کر جا سکتے ہیں اس کے لئے ہر شخص کی اس جگہ پر اہم ذمہ دار ی بنتی ہے۔