زرمبادلہ کے ذخائر 4.614ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 21.023ارب ڈالر ہو گئے

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سال 2025کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طورپر4.614ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.409ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.711ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.698ارب ڈالرتھا، 19دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.023ارب ڈالرریکارڈکیاگیا 15.902ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سال 2025کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں مجموعی طورپر4.614ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.409ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.711ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.698ارب ڈالرتھا،

19دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 21.023ارب ڈالرریکارڈکیاگیا 15.902ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.120ارب ڈالرتھا جو3.02ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہے،اعدادوشمارکے مطابق سال 2025کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر4.192ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 422ملین ڈالرکااضافہ ہواہے۔