زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر5.162ارب ڈالر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر5.162ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال دسمبرکے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.927ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم11.731ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.195ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 12دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں …

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں جاری کیلنڈر سال کے دوران مجموعی طور پر5.162ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال دسمبرکے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.927ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم11.731ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.195ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

12دسمبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.089ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 15.88ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.202ارب ڈالر رہا جو 2.62ماہ کی درآمدات کےلئے کافی ہے۔ جاری کیلنڈر سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر 4.155ارب ڈالر اورکمرشل بنکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.007ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔