زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 13ملین ڈالر اضافہ کے بعد 21.012 ارب ڈالر ہو گئے

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 13ملین ڈالر اضافہ کے بعد 21.012 ارب ڈالر ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.012 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.915 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5.097 …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 13ملین ڈالر اضافہ کے بعد 21.012 ارب ڈالر ہو گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 21.012 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.915 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں 5.097 ارب ڈالر تھے ۔

مجموعی ذخائر کا حجم 21.012 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔