اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21.089 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 دسمبر 2025ء کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 15.886 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر 5.202 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21.089 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر21.089 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 12 دسمبر 2025ء کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر کا حجم 15.886 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر 5.202 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر 1,300 ملین ڈالر کے اضافے سے 15.886 ارب ڈالر ہوگئے ۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ بنیادی طور پر آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت موصول ہونے والے 914 ملین ایس ڈی آر (جو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کے مساوی ہیں) کی وصولی کے باعث ہوا۔








