لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی ) سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت …
زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف درخواست مسترد ، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت

مزید خبریں
لاہور۔26 دسمبر(اے پی پی ) سپریم کورٹ نے زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بنچ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت کی تو زلفی بخاری کی طرف سے بیرسٹر اعتزاز احسن پیش ہوئے اور کہا کہ ان کے موکل معاون خصوصی ہیں جو وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر رہے۔درخواست گزار ظفر اقبال کلانوری نے موقف اختیار کیا کہ زلفی بخاری کی دوہری شہریت ہے لیکن انہیں وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا ہے، حالانکہ سپریم کورٹ کے سرکاری ملازمین کی دہری شہریت سے متعلق فیصلہ زلفی بخاری پر بھی لاگو ہوتا ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی دوہری شہرت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ زلفی بخاری پر لاگو نہیں ہوتا، معاون خصوصی کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے، زلفی بخاری آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی زد میں نہیں آتے۔







