زونگ اور سام سنگ کے مابین فائیو جی ریڈی ڈیوائسزکے فروغ کیلئے شراکت داری کا اعلان

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسزاینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ اور سام سنگ کے مابین پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 فلیگ شپ سیریز کی لانچ سے قبل فائیوجی ریڈی ڈیوائسز تک جامع اور وسیع رسائی کو فروغ دینے کیلئے سٹریٹجک اشتراک کا اعلان کیاگیا ہے جس کے تحت گلیکسی ایس 26 سیریز متعارف کرائی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت زونگ کے صارفین کو خصوصی …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان کی معروف انفارمیشن سروسزاینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کمپنی زونگ اور سام سنگ کے مابین پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 فلیگ شپ سیریز کی لانچ سے قبل فائیوجی ریڈی ڈیوائسز تک جامع اور وسیع رسائی کو فروغ دینے کیلئے سٹریٹجک اشتراک کا اعلان کیاگیا ہے جس کے تحت گلیکسی ایس 26 سیریز متعارف کرائی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت زونگ کے صارفین کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں پری بکنگ کے مواقع، بنڈل آفرز اور ملک بھر میں منتخب زونگ کسٹمر سروس سینٹرز پر سام سنگ ہینڈ سیٹس کے لیے ٹریڈ اِن پروگرام شامل ہیں۔ اس تعاون کا مقصد پاکستان میں فائیو جی کے لیے تیار ڈیوائسز کی رسائی کو تیز کرنا اور ملک کے پریمیم سمارٹ فون ایکو سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔

سام سنگ کی جدید ترین فلیگ شپ ٹیکنالوجی کو زونگ کے ملک گیر ڈیجیٹل اور ریٹیل انفراسٹرکچر کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے دونوں کمپنیاں پاکستان بھر کے صارفین کیلئے رسائی اور نیکسٹ جنریشن کے ڈیجیٹل تجربات کو بہتر بنانے کا عزم رکھتی ہیں۔ زونگ فورجی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے زونگ ایکس سام سنگ مینجمنٹ کنیکٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ شراکت داری پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے زونگ کی سٹریٹجک سمت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

فائیو جی کا دور قریب آنے اور سمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے تناظر میں جدید ٹیکنالوجی کا قابل رسائی اور قابل استطاعت ہونا ضروری ہے۔ سام سنگ کی جدید ترین فائیو جی ریڈی ڈیوائسز کو اپنی ملک گیر ریٹیل اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خصوصی بنڈلز، پری بکنگ کے مواقع اور منظم ٹریڈ اِن پروگرامز کے ساتھ متعارف کروا کر ہم زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کے قابل بنا رہے ہیں۔اس اقدام سے ہم جدت کو فروغ دے رہے ہیں اورآنے والی نسلوں کے لیے کنیکٹیوٹی اور انگیجمنٹ کے نئے امکانات پیدا کر رہے ہیں۔

اس اقدام کے تحت ملک بھر میں زونگ کے منتخب کسٹمر سروس سینٹرز پر سام سنگ شاپ ان شاپ ایکسپیرینس زونز قائم کیے گئے ہیں جن کا آغاز اسلام آباد سے کیا گیا ہے۔ ان زونز کے ذریعے صارفین کو جدید سام سنگ فلیگ شپ ڈیوائسز کے ساتھ براہ راست تعامل، فزیکل ڈیموز، خریداری میں معاونت اور مواقع پر برانڈ انگیجمنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی جس سے ٹیلی کام ٹچ پوائنٹس کے اندر ڈیوائس ریٹیل کے تصور کو نئی شکل دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ زونگ کسٹمر سروس سینٹرز پرپاکستان میں پہلی بار سام سنگ ہینڈ سیٹس کے لیے ایک باقاعدہ آپریشنل ٹریڈ اِن میکانزم متعارف کرائے جائیں گے جس کے ذریعے صارفین آسانی اور سہولت کے ساتھ گلیکسی ایس 26 سیریز میں اپ گریڈ کر سکیں گے جبکہ اس سے استطاعت اور سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ تعاون ڈیجیٹل چینلز تک بھی توسیع رکھتا ہے جہاں سام سنگ ہینڈ سیٹس کو مائی زونگ ایپ میں ضم کیا جائے گا جس سے صارفین گلیکسی ایس 26 سیریز کو برائوز، پری بک اور اسے ایک مربوط اور ہموار آن لائن سفر کے ذریعے استعمال کرسکیں گے جو فروری2026ء کے لانچ ونڈو کے مطابق ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔زونگ پاکستان میں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کر رہا ہے جو ملک بھر کے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی اور فائیو جی پر مشتمل تجربات فراہم کرتا ہے۔ اس نوعیت کے اقدامات ایک قابل رسائی،انٹیلی جنس اور جدت پر مبنی ایکو سسٹم کی تعمیر میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔یہ اقدامات ملک بھر میں کنیکٹیوٹی، ترقی اور تکنیکی ارتقا کے نئے دور کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔