وزیراعظم کی چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژو زیکی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاری پالیسی مرتب کرتے ہوئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے جامع فریم ورک فراہم کیا ہے۔ وہ جمعہ کو چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژو زیکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے …

اسلام آباد ۔ 03 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاری پالیسی مرتب کرتے ہوئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے جامع فریم ورک فراہم کیا ہے۔ وہ جمعہ کو چائنہ شپ بلڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژو زیکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک آزادانہ اور سرمایہ کار دوست پالیسی اختیار کی ہے جس میں سرمایہ کاری پر منافع کو بیرون ملک منتقل کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی پالیسی لبرلائزیشن، ڈی ریگولیشن، پرائیویٹائزیشن اور سہولت فراہم کرنے کی بنیادوں پر استوار رہی ہے۔

Leave a Reply