وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پر جواب

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد پکڑے گئے مجرم کے بینک اکاﺅنٹس اور ایک وزیر کے ملوث ہونے کے حوالے سے اینکر کے پروگرام پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ 28 فروری تک سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، جے آئی ٹی کے سربراہ نے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کے بعد پکڑے گئے مجرم کے بینک اکاﺅنٹس اور ایک وزیر کے ملوث ہونے کے حوالے سے اینکر کے پروگرام پر سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ 28 فروری تک سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی، جے آئی ٹی کے سربراہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ طے شدہ وقت میں اپنا کام مکمل کر لیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں میاں عبدالمنان اور دیگر کے زینب قتل کیس میں مشکوک بینک اکاﺅنٹس اور ایک وفاقی وزیر کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بارے میں ایک ٹی وی اینکر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہ کرنے سے متعلق توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک پروگرام کیا، سپریم کورٹ میں بہت سے اکاﺅنٹس ہونے کی بات کی اس پر ان سے سپریم کورٹ نے جواب مانگا اور، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تین رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ہے، اس کو 28 جنوری کو 30 دن دیئے گئے ہیں کہ وہ اس پر تحقیقات کریں، یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں