اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) مئی 2018ءکے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018ءکے دوران زیورات کی قومی برآمدات کا حجم 44 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2017ءکے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 40 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے …
زیورات کی برآمدات میں مئی کے دوران 10 فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) مئی 2018ءکے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2018ءکے دوران زیورات کی قومی برآمدات کا حجم 44 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2017ءکے دوران زیورات کی برآمدات کا حجم 40 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017ءکے مقابلہ میں مئی 2018ءکے دوران زیورات کی قومی برآمدات میں 4 ملین روپے یعنی 10 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔









