سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دےکر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں،خواہش ہے ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے، فواد چوہدری

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔جمعرات کو چائنیز موبائل کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔انہوں نے …

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔جمعرات کو چائنیز موبائل کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہوآوے چین کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ سائنس کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کرے گا بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دیکر ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمارا انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چائیے۔مجھے خوشی ہے کہ میری وزارت پہلی وزارت ہوگی جسے ہواوےکی نئی پروڈکٹ آئیڈیا ہب ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اگلے 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی جبکہ 5 جی دنیا میں ایک انقلاب لے کر آئے گا ۔5 جی کے بعد واشنگٹن میں بیٹھ کر لاہور سے سرجری کراسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں اور جیلوں کے لئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں تاکہ ججوں اور قیدیوں کو روزانہ کے سفر کی مشکلات سے نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ،ڈرائیور، ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں مستقبل میں ختم ہوجائیں گی کیونکہ ان کی جگہ جدید ٹیکنالوجی لے گی۔مستقبل میں ہمیں نہیں پتا کہ کونسی نوکریاں دستیاب ہوںگی ۔آج سے 10 سال پہلے جتنا لکھنا پڑتا تھاجبکہ اب لکھائی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ہمنے ہواوے سے درخواست کی ہے کہ اردو کے سافٹ وئیر بنانے کے لئے ہماری مدد کی جائے۔