سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں‘ گورنر سندھ

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لودھراں سمیت دیگر تمام ضمنی انتخابات اپنی کارکردگی اور محمد نواز شریف کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت جیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف عوام کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لودھراں سمیت دیگر تمام ضمنی انتخابات اپنی کارکردگی اور محمد نواز شریف کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت جیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے دلوں میں رہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔