اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ایک کر کے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، اصل حقائق جو ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی پکڑے گئے، واجد ضیاءنے ہمیں سرٹیفیکیٹ دیا ہے کہ خواجہ حارث ٹھیک کہہ رہے ہیں، واجد ضیاءکو یہ بھی کہنا پڑا …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ایک کر کے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، اصل حقائق جو ہمارے حق میں جاسکتے تھے، انہیں چھپانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی پکڑے گئے، واجد ضیاءنے ہمیں سرٹیفیکیٹ دیا ہے کہ خواجہ حارث ٹھیک کہہ رہے ہیں، واجد ضیاءکو یہ بھی کہنا پڑا کہ نوازشریف کی تنخواہ کے بارے میں بھی ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، جس الزام پر منتخب وزیراعظم کو نکال رہے ہیں اس کا بھی ثبوت نہیں ملا تو پھر یہ کیس کیا ہے، یہ کیس فراڈ ہے اور نوازشریف سے انتقام لینے کا مقدمہ ہے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہا کہ آج آپ نے عدالتی کارروائی بھی دیکھی ہے، ایک ایک کر کے جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ کے پول کھل رہے ہیں، وہ اصل حقائق جو ہمارے حق میں جاتے تھے جے آئی ٹی نے بڑی چالاکی کے ساتھ انہیں چھپانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی پکڑے گئے، نہ جانے جے آئی ٹی نے یہ حقائق کیوں چھپائے اور دوسری چیزیں اپنی رپورٹ میں پیش کیں۔








