اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں تین ریفرنسزدائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ان کا ریفرنس ایک فائل ہوتا ہے ۔نیب کی …
سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسزکے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے مختلف اثاثوں پراحتساب عدالت میں تین ریفرنسزدائر کئے، نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ان کا ریفرنس ایک فائل ہوتا ہے ۔نیب کی جانب سے مختلف اثاثوں پرتین الگ الگ ریفرنسز دائر کرنے کا جواز نہیں بنتا نیب کے تین ریفرنس بدےانتی پر مبنی ہیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں، جرم ایک تصورہوتا ہے ۔ نیب کو 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے۔







