اسلام آباد ۔22 فروری (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ 28 جولائی کے فیصلے میں ان کی وزارت عظمیٰ اور گزشتہ روز (21 فروری) کے فیصلے میں ان سے پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی ، اب ان کے پاس ان کا نام ’ محمد نواز شریف‘ ہی بچا ہے اس کو بھی آئین کی کسی شق کے تحت چھین لیں۔ جمعرات کو احتساب …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔22 فروری (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف نے کہا ہے کہ 28 جولائی کے فیصلے میں ان کی وزارت عظمیٰ اور گزشتہ روز (21 فروری) کے فیصلے میں ان سے پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی ، اب ان کے پاس ان کا نام ’ محمد نواز شریف‘ ہی بچا ہے اس کو بھی آئین کی کسی شق کے تحت چھین لیں۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا گذشتہ روزکا فیصلہ ان کے لئے غیر متوقع نہیں ، پہلے فیصلے میں ان سے وازرت عظمیٰ چھین کر حکومت کو مفلوج کردیا اور ایگزیکٹو کا اختیار چھین لیا گیا اور گزشتہ روز کے فیصلے سے مقننہ کا اختیار بھی چھین لیا ہے۔








