اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے‘ عمران خان کہتے تھے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کو چپڑاسی نہیں رکھتا آج ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ مارچ 2018ءتک ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ منگل کو …
سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے‘ عمران خان کہتے تھے کہ شیخ رشید جیسے لوگوں کو چپڑاسی نہیں رکھتا آج ان کے پیچھے کھڑے ہیں۔ مارچ 2018ءتک ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013ءکے عام انتخابات میں عوام نے نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، مسلم لیگ (ن) نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو درست ڈگر پر چلنے نہیں دیتے، ان کے خواب خواب ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔








