سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر خان سیہڑ کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر خان سیہڑ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کردار …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر خان سیہڑ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہاں ملاقات میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سرائیکی وسیب کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سرائیکی وسیب کی ترقی کے جس مشن کا آغاز کیا تھا وہ اب بھی جاری ہے۔