سابق یمنی صدر کی جانب سے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم

صنعاء۔ 5 نومبر (اے پی پی) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ صالح نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد صنعاءمیں حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ حوثی باغیوں کے اتحادی عبداللہ صالح کے مطابق یہ منصوبہ یمنی تنازعے …

صنعاء۔ 5 نومبر (اے پی پی) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اقوام متحدہ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ صالح نے یہ بیان ایک ایسے موقع پر دیا ہے جب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد صنعاءمیں حوثی باغیوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں۔ حوثی باغیوں کے اتحادی عبداللہ صالح کے مطابق یہ منصوبہ یمنی تنازعے کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے

Leave a Reply