پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے شہرہ آفاق لیجنڈفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولوریس ایویرو نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فٹ بال فیڈریشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا اور ڈنمارک کے ہاتھوں 4 گول سے شکست نے انہیں خوشی دی ہے۔
ساتھی کھلاڑی میرے بیٹے کااحترام نہیں کرتے، وہ ذلت کے مستحق ہیں، والدہ کرسٹیانورونالڈو

مزید خبریں
لزبن۔17نومبر (اے پی پی):پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے شہرہ آفاق لیجنڈفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولوریس ایویرو نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فٹ بال فیڈریشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا اور ڈنمارک کے ہاتھوں 4 گول سے شکست نے انہیں خوشی دی ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق پرتگال کو اپنے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے بعد کھیلے جانے والے پہلے ہی میچ میں ڈنمارک کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 4 گول سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا جسے پرتگالی اخبارات نے ذلت قرار دیا ہے۔
ڈولوریس نے صحافتی بیانات میں کہا کہ کرسٹیانو رونالڈہ اداس ہیں اور میں بھی اداس ہوں۔ لیکن ڈنمارک کے ہاتھوں اس مستحق شکست نے مجھے بہت خوشی دی کیونکہ انہوں نے میرے بیٹے کے ساتھ جو سلوک کیا وہ اسی کے لائق تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسے دھوکہ دیا، آخر اس کی غیر موجودگی میں اسے کیسے خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے؟ ہم سپورٹنگ کلب میں خراجِ تحسین کے منتظر ہیں نہ کہ قومی ٹیم میں جس نے کرسٹیانو رونالڈو کی قدر نہیں کی یہاں تک کہ کرسٹیانو رونالڈوکے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اس کا احترام نہیں کیا۔







