سات رکنی تھائی لینڈ کی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل میں شرکت کےلئے (آج) پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) 7 رکنی تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل میں شرکت کےلئے (آج) پیر کو پاکستان پہنچے گی۔ تھائی لینڈ ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے اور ان کے ساتھ 5 رکنی میڈیا ٹیم بھی ہوگی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم بھی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) 7 رکنی تھائی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی کے فائنل میں شرکت کےلئے (آج) پیر کو پاکستان پہنچے گی۔ تھائی لینڈ ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے اور ان کے ساتھ 5 رکنی میڈیا ٹیم بھی ہوگی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم بھی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لئے دونوں ممالک کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ قومی ٹیم سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور وہ تھائی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کر کے گروپ ون ٹائی کوالیفائی کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی 15 سے 17 ستمبر تک پاکستان سپورٹس کملیکس کے گراس کورٹ پر کھیلی جائے گی جس کےلئے تھائی لینڈ کی ٹی سات رکنی ٹیم جس میں4کھلاڑی ایک نان پلینگ کیپٹن اور2 افیشلز پر مشتمل ہوگی (آج) پیر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ افیشلز میں تھائی لینڈ ٹینس فیڈریشن کے صدر بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ہونگے اور ان کے ساتھ 5 رکنی میڈیا ٹیم بھی تھائی لینڈ کے ساتھ ہوگی۔ مجموعی طور پر 12 رکنی تھائی لینڈ کا وفد پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

Leave a Reply