سال نو، پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی عبورکرلیا

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سال نوکے آغازپرپاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی کامیابی سے عبور کر لیا۔جمعرات کوپاکستان سٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100انڈیکس میں 2301.17(1.30فیصد) پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈیکس 176355.49پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ مارکیٹ میں 565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔ 337کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،116کی قیمتوں میں کمی اور 112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں …

اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):سال نوکے آغازپرپاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ 76ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی کامیابی سے عبور کر لیا۔جمعرات کوپاکستان سٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100انڈیکس میں 2301.17(1.30فیصد) پوائنٹس کااضافہ ہوا اورانڈیکس 176355.49پوائنٹس پر بند ہوا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

مارکیٹ میں 565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔ 337کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،116کی قیمتوں میں کمی اور 112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طورپر1402.64ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 48.42ارب روپے تھی۔

فیوچرٹریڈنگ کے تحت 12.024ارب روپے کے سودے طے پائے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران کے الیکٹرک کے 372705153حصص،پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل 139940959حصص اور بینک آف پنجاب کے 55417664حصص کا لین دین ہوا۔

میڈیا ٹائمزلمیٹڈ،فرسٹ کیپٹل سکیورٹیز کارپوریشن اورایل ایس ای کیپٹل لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔