کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) سال 2017ءمیں گندم کی ملکی پیداوار 25.1 ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع ہے، رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں معمولی کم ہے تاہم گزشتہ پانچ سال کی اوسط سالانہ پیداوار سے زائد ہے۔ اقوام متحدہ کے غذا اور زراعت ( ایف اے او) کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گندم کی پیداوار بوائی کے …
سال 2017ءمیں گندم کی ملکی پیداوار 25.1 ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع
کراچی ۔ 14 مئی (اے پی پی) سال 2017ءمیں گندم کی ملکی پیداوار 25.1 ملین ٹن سے بڑھنے کی توقع ہے، رواں سیزن کے دوران گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں معمولی کم ہے تاہم گزشتہ پانچ سال کی اوسط سالانہ پیداوار سے زائد ہے۔ اقوام متحدہ کے غذا اور زراعت ( ایف اے او) کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گندم کی پیداوار بوائی کے سیزن میں کم بارشوں کی وجہ سے بارانی علاقوں میں کاشت میں مشکلات کا سامنا رہا۔ رپورٹ کے مطابق سندہ میں گندم کی کٹائی کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں یہ عمل وسط جون تک جاری رہے گا۔









