اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سال 2023میں 6.01 ملین ٹن یوریا کھاد کی فروخت ہوئی جو گذشتہ 7 سالوں کے دوران کسی ایک کیلنڈر سال کے دوران سب سے زیادہ فروخت کی شرح ہے ۔ جے ایس ریسرچ رپورٹ کے مطابق کیلنڈر سال 2018 میں یوریا کی فروخت 5.10 ملین ٹن جبکہ ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 2.05 ملین ٹن رہا جبکہ 2019 میں یوریا کھاد کی فروخت 4.88 …
سال 2023میں یوریا کھاد کی فروخت گزشتہ سات سال میں سب سے زیادہ رہی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):سال 2023میں 6.01 ملین ٹن یوریا کھاد کی فروخت ہوئی جو گذشتہ 7 سالوں کے دوران کسی ایک کیلنڈر سال کے دوران سب سے زیادہ فروخت کی شرح ہے ۔ جے ایس ریسرچ رپورٹ کے مطابق کیلنڈر سال 2018 میں یوریا کی فروخت 5.10 ملین ٹن جبکہ ڈی اے پی کی فروخت کا حجم 2.05 ملین ٹن رہا جبکہ 2019 میں یوریا کھاد کی فروخت 4.88 ملین ٹن اور ڈی اے پی کی فروخت 1.84 ملین ٹن تک کم ہوگئی ۔
سال 2020 کے دوران یوریا کی فروخت 5.16 ملین ٹن اور ڈی اے پی کی فروخت 1.97 ملین ٹن تک بڑھ گئی ۔ اسی طرح سال2021 میں بھی کھادوں کی فروخت میں اضافہ کارجحان رہا اور اس دوران 5.74 ملین ٹن یوریا اور 1.76 ملین ٹن ڈی اے پی فروخت کی گئی ۔ کیلنڈر سال 2022 میں یوریا کی فروخت معمولی اضافہ سے 5.78 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ دوسری جانب ڈی اے پی کھاد کی فروخت 1.05 ملین ٹن تک کم ہوگئی ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2023کے دوران یوریا کھاد کی فروخت 6.01 ملین ٹن تک بڑھ گئی جو سال 2018 تا سال 2024 کے پہلے 11 ماہ کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہے ۔
سال 2023 میں ڈی اے پی کھاد کی فروخت 1.44ملین ٹن رہی ۔ رواں سال 2024 کے پہلے 11ماہ کے دوران 5.58 ملین ٹن یوریا جبکہ 1.48 ملین ٹن ڈی اے پی کھاد فروخت کی گئی ہے ۔ اس طرح گذشتہ 7 سالوں کے دوران کیلنڈر سال 2023 میں سب سے زیادہ 6.01 ملین ٹن یوریا جبکہ کیلنڈر سال 2018 میں 2.05 ملین ٹن ڈی اےپی کھاد فروخت کی گئی ہے ۔







